ylliX - Online Advertising Network
اسلامی نظریاتی کونسل کو انتظامی امور پر رائے دینے کا اختیار نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلامی نظریاتی کونسل کو انتظامی امور پر رائے دینے کا اختیار نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلامی نظریاتی کونسل کو انتظامی امور پر رائے دینے کا اختیار نہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومتی روز مرہ کے کاموں میں اسلامی نظریاتی کونسل رائے نہیں دے سکتی، اسلامی نظریاتی کونسل کو کسی انتظامی امور پر رائے دینے کا اختیار نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہرعلی خان کی جیو نیوز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق اختیارات اور فرائض میں کونسل کا اختیار قانون بناتے وقت رائے دینا ہے، اگر قانون بن رہا ہو یا وہ غیر اسلامی ہو تو اس پر رائے دی جاسکتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اداروں کو اپنے اختیارات کو آئینی حدود میں رکھنا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل کو آئین کے آرٹیکل 228 کے مطابق بنایا گیا ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *