ylliX - Online Advertising Network
سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 8 خوارج جہنم واصل، میجر اور دو جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 8 خوارج جہنم واصل، میجر اور دو جوان شہید


 

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں آپریشن کے دوران 8 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطاق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر عاطف خلیل دو جوانوں سمیت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا، جس کے دوران 8 خوارج جہنم واصل اور 7 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر عاطف خلیل 2 جوانوں سمیت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہید جوانوں میں نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں۔

شہید میجر عاطف خلیل کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی سے تھا۔ شہید نائیک آزاد اللّٰہ کرک اور لانس نائیک غضنفر عباس شہید لیہ کے رہائشی تھے۔ 

علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خوارج کے خاتمہ کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔

میجر عاطف خلیل شہید نے 8 سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا، شہید کے سوگواران میں والدین، بہن بھائی، اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔

نائیک آزاد اللّٰہ شہید نے پاک فوج میں 15 سال وطن عزیز کا دفاع کیا، شہید کے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہے۔

نائیک غضنفر عباس شہید نے 14 سال تک وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا، شہید کے سوگواران میں اہلیہ، بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *