ylliX - Online Advertising Network
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی


وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے دوبارہ ہوگا۔

پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے چیمبر میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں تمام وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے کل صبح ساڑھے 9 بجے کا وقت دیا گیا تھا جسے تبدیل کر کے پہلے11 بجے، پھر دوپہر ساڑھے 12 بجے اور پھر 2 بجے کیا گیا۔

مسلسل وقت تبدیل کیے جانے کے بعد اسے بلآخر ملتوی کردیا گیا تھا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *