ylliX - Online Advertising Network
بشریٰ بی بی کا بانیٔ پی ٹی آئی کی بات ماننے سے انکار

بشریٰ بی بی کا بانیٔ پی ٹی آئی کی بات ماننے سے انکار


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے شوہر کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔

بانئ پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

گزشتہ روز ملاقات میں بیرسٹر گوہر کو بانئ پی ٹی آئی نے ویڈیو میسج بھی ریکارڈ کروایا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے ملاقات میں ویڈیو پیغام بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کے لیے ریکارڈ کروایا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومتی وفد سے بات چیت سے بانئ پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانئ پی ٹی آئی نے احتجاج کے لیے متبادل جگہ کی ہامی بھری لیکن بشریٰ بی بی اس بات کو ماننے سے انکاری ہیں۔

بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پہلے ڈی چوک جانے کی مخالفت کی تاہم بعد میں وہ بھی ریڈ زون کی جانب روانہ ہوئے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *