کراچی کے علاقے منگھوپیر میں 5 بچوں کو کتے نے زخمی کردیا۔
واقعے کے بعد زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایم ایس قطر اسپتال ڈاکٹر راشد خانزادہ نے کہا کہ بچوں کو جو دوا لگنی ہے وہ ہمارے پاس دستیاب نہیں، اس لیے بچوں کوسول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر راشد خانزادہ نے کہا کہ زخمی بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان ہے، کتے کے کاٹنے سے زخمی پانچوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے روزانہ 2 درجن سے زائد کیسز لائے جاتے ہیں۔