ylliX - Online Advertising Network
بانی نے بتایا علی امین اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے پیشکش ہوئی احتجاج ملتوی کردیں سب ٹھیک ہو جائے گا، پی ٹی آئی

بانی نے بتایا علی امین اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے پیشکش ہوئی احتجاج ملتوی کردیں سب ٹھیک ہو جائے گا، پی ٹی آئی


بانی نے بتایا علی امین اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے پیشکش ہوئی احتجاج ملتوی کردیں سب ٹھیک ہو جائے گا، پی ٹی آئی

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیڈر شپ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

ملاقات  کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے پیشکش کی گئی کہ احتجاج ملتوی کر دیں سب ٹھیک ہو جائے گا، انہوں نے خود سمیت انڈر ٹرائل لوگوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تاکہ مذاکرات کی سنجیدگی کا پتا چل جائے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ مطالبہ فوری پورا ہو سکتا تھا لیکن پورا نہیں کیا گیا، جس سے پتا چل گیا کہ یہ سنجیدہ نہیں ہیں، یہ صرف احتجاج ملتوی کروانا چاہتے تھے۔

پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ جیل میں ہیں اور ان پر کیسز پر کیسز بنائے جا رہے ہیں اسی کو بنانا ریپبلک کہتے ہیں، ہائی کورٹ ضمانت منظور کرتی ہے اور یہاں پہلے سے طے ہو جاتا ہے کہ رہائی نہیں دینی، 26 ویں آئینی ترمیم مکمل نافذ ہوگئی تو کہیں سے ریلیف نہیں ملے گا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق بانی نے کہا کہ حکومت کی نیت کا پتا چل چکا ہے احتجاج بھی ہوگا مذاکرات بھی چلتے رہیں گے، اب واضح ہو چکا ہے کہ انہیں 24 نومبر سے پہلے رہا نہیں کیا جائےگا، اگر وہ بات چیت میں سنجیدہ ہیں تو ہمارے لوگوں کو رہا کیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا سیاسی جماعتیں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کرتیں، مذاکرات جن سے ہو رہے ہیں ان کے نام نہیں بتا سکتے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *